Islam Times:
2026-06-02@22:26:56 GMT

بھارت میں فضائی حادثہ، 5 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

بھارت میں فضائی حادثہ، 5 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، ان کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار، ان کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ کریش لینڈنگ کی اصل وجہ سامنے لائی جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر

ایران کی ایئرڈیفنس کے جوائنٹ ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو جنگ بندی سے قبل جارحیت کے دوران فضائی جنگی صلاحیت اور آلات کو بڑا نقصان پہنچایا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی رضا الہامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو جنگ کے دوران جدید ڈرونز سمیت جنگی آلات کی مد میں کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

علی رضا الہامی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو پہنچنے والے نقصانات سے انہیں ایران کے اندر اپنے اہداف کی نشان دہی اور نشانہ بنانے کی صلاحیت پر بدترین اثر پڑا اور اس کے نتیجے میں فضائی کارروائی کی صلاحیت محدود ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے منفرد اور مؤثر جواب کے لیے  ڈسپرشن، الیکٹرونک ڈسپشن اور درست نشانہ پر حملوں جیسی ذہین حکمت عملیوں کا استعمال کیا گیا، دشمن کے فضائی حملوں کے اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیا اور اس کی ڈرون صلاحیتوں کو بھی کمزور کر دیا۔

کمانڈر نے کہا کہ ایرانی ایئرڈیفنس نے امریکا اور اسرائیل کے ایئرکرافٹ، ایم کیو-9 ریپر، ہرمیس 900، آربیٹر، لیوکاس اور ہیرمس 450 اور جنگی لڑاکا طیاروں کی فلیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے ریڈار ڈیٹا پروسیسنگ اور دیگر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، دشمن کو اپنے فائر پاور اور جدید ٹیکنالوجی پر انحصار تھا۔

علی رضا الہامی نے کہا کہ ایران کے جدید اور مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک نے حملہ آور دشمنوں کی فضائی قوت کو ایسا بھاری نقصان پہنچایا جو فضائی جنگوں کی تاریخ کے بدترین نقصانات میں شمار ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • واشنگٹن میں کیمیائی ٹینک دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، تمام لاپتا افراد کی لاشیں برآمد