عمان کے دارالحکومت مسقط میں فرانسیسی سیاحوں کو سیر و تفریح کے لیے لے جانے والی کشتی الٹ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی اپنے صاف پانی اور خوبصورت زیر آب ماحول کے لیے مشہور دیمنیات جزائر جا رہی تھی۔

یہ عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام مسقط کے شمال مغرب میں واقع ہے اور دنیا بھر کے غوطہ خوروں کی پسندیدہ جگہ ہے۔

فرانسیسی سیاحوں کی یہ کشتی سلطان قابوس پورٹ سے تقریباً 2.

5 سمندری میل (4.6 کلومیٹر) دور الٹ گئی اور تمام افراد کھلے سمندر میں گرگئے۔

عمان پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں ایک ٹور گائیڈ، ایک کپتان اور 25 فرانسیسی سیاح تھے۔

کشتی الٹنے کے واقعے میں 3 فرانسیسی سیاح ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 4 کی حالت غیر ہوگئی جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

عمان پولیس کے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی کے حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

فرانس کی وزارت برائے یورپ و خارجہ امور نے ابھی تک اس حادثے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ جزیرہ نما عرب ملک عمان اپنے خوبصورت پہاڑوں، ساحلی مناظر اور غوطہ خوری کے لیے مشہور ہے جہاں صرف 2024 میں تقریباً 4 لاکھ سیاحوں نے دورہ کیا۔

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی