سیاحتی مقامات میں شدید برفباری؛ سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
سٹی 42: سیاحتی مقامات شوگراں کاغان آور ناران میں شدید برفباری کا سلسلہ رات سے بدستور جاری ہے ۔
شدید برفباری کی وجہ سے وادی کاغان وادی سرن آور کونش ویلی میں شدید متاثر ہوئی ۔ وادی کاغان میں برفباری کا سابقہ 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔شوگراں میں آب تک مزید ڈیڑھ فٹ جبکہ کاغان بازار میں 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جبکہ شوگراں میں برف کی 4 فٹ کاغان میں 3 فٹ سے زائد تہہ جم چکی ہے ۔
وادی کاغان میں پھر سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری برفباری والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔کے ڈی اے اور این ایچ اے کی مشینری شوگراں کاغان کی رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرنے میں مصروف ہے ۔ شہری ان وادیوں میں سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کاغان بازار میں برفباری سے ہوٹل کی چھت منہدم ہو گئی ۔ہوٹل خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلہ پاکستان کا آج نیوزی لینڈ سے ٹاکرا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔