یونان کشتی حادثہ:مدعی کا مرکزی ملزم کو پہچاننے سے انکار، چیف جسٹس کا اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
لاہور ہائیکورٹ میں یونان کشی حادثے کے مرکزی ملزم ثاقب ججا کی عبوری ضمانت پر سماعت کے دوران مقدمہ کی مدعی نے مرکزی ملزم کو پہچاننے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے یونان کشتی کے حادثہ کے مرکزی ملزم ثاقب ججا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔ وکیل نے بتایا کہ مدعیوں نے بیان دیا ہے کہ یہ ہمارا ملزم نہیں ہے لہٰذا عبوری ضمانت کنفرم کی جائے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مقدمہ کے مدعیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ ایک ظالم کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ انسانی زندگی کی کوئی قیمت ہے یا نہیں؟ میڈیا شور مچاتا ہے کہ ادارے کام نہیں کرتے، آپ نے خود درخواست دی، اب کہہ رہے ہیں کہ یہ ہمارا ملزم نہیں ہے۔مقدمہ کے مدعی جمیل نے کہاکہ میں قرآن پر حلف دیتا ہوں، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ قرآن بہت بڑا ہے، ہم اس کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، ظالم کو بچانے کی کوشش مت کریں، جو کہتے ہیں یہ سادہ لوگ ہیں، یہ سادہ لوگ نہیں ہیں، آپ لوگ عدالت میں سچ نہیں بول رہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ یہ ملک ایسے ٹھیک نہیں ہوگا سب کو آگے آنا پڑے گا، تمام مدعی بدھ بارہ بجے سپیشل سینٹرل کورٹ میں پیش ہوں۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ان کا بچہ اس حادثے میں بچ گیا تھا؟ ۔وفاقی حکومت کے وکیل نے کہاکہ تین مدعیوں کے بچے یونان حادثے میں بچ گئے تھے، چیف جسٹس نے کہاکہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کے بچے بچ گئے تھے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ان سب مدعیوں کے بیانات کی تصدیق کریں ، انگوٹھوں کے نشانات کا فرانزک کرائیں اگر ثابت ہوگیا کہ مدعیوں نے درخواست دی تھی تو پھر جھوٹا بیان دینے پر ان کے خلاف کارروائی کریں۔بعدازاں عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 12فروری تک توسیع کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔