میکسیکن وائس اداکار الیکسز اورٹیگا جو ٹام ہالینڈ کے کردار اسپائیڈر مین کی لاطینی امریکی ہسپانوی میں ڈبنگ کرنے کے لیے مشہور تھے، 38 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم افسوس کے ساتھ وائس اداکار الیکس اورٹیگا کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، ہم اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ڈراما ’گیسٹ ہاؤس‘ کے ’شمیم صاحب‘ انتقال کرگئے

اب تک موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے جس کے باعث سوشل میڈیا اور خبری ویب سائٹس پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اسپائیڈر مین کی آواز نہایت تازگی اور جذبات کے ساتھ تھی، اور یہ ٹام ہالینڈ کے کردار کے لیے بہترین تھی۔

الیکسز اورٹیگا نے کپٹن امریکا: سول وار اور ایوینجرز: انفینٹی وار سمیت دیگر سپر ہیرو فلموں میں اسپائیڈر مین کی آواز دی۔ ان کے دیگر نمایاں پروجیکٹس میں سٹار وارز: روغ ون، فائینڈنگ ڈوری، اور بگ ہیرو 6 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ، اردو سنیما کے معروف اداکار الیاس جاوید 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اداکار نے سکرین پر بھی کام کیا ان کے پراجیکٹس میں لوئس میگوئل: دی سیریز، تھرسڈیز وڈوز، ایل کانڈیڈاٹو، اور دی ہاؤس آف فلاورز شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپائڈر مین اسپائڈر مین وائس اوور الیکس اورٹیگا انتقال.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپائڈر مین اسپائڈر مین وائس اوور اسپائیڈر مین

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی