اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاؤنسز روکنے کے حوالے سے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔ عدالت نے 5 ستمبر اور 15 ستمبر 2025ء کے احکامات معطل کرتے ہوئے وفاق اور وزارت خزانہ کو جواب دینے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ساتھ ہی کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، اور فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اپنے تبصرے جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم

سماعت کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر نے ملازمین کی درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔ درخواستگزاران کی جانب سے وکیل محمد آصف گجر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کے مطابق وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روک دیے تھے، تاہم عدالت میں رجوع کرنے والے ملازمین کو ادائیگیاں جاری رکھی گئی۔

یاد رہے کہ جو ملازمین عدالت میں نہیں آئے، ان کے جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاؤنسز روک دیے گئے تھے۔ نیز یہ ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے ملتان اور بہاولپور بنچز نے بھی پہلے ہی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احکامات معطل کر رکھے ہیں۔

سماعت کی اگلی تاریخ 9 فروری مقرر کی گئی ہے۔ کیس میں کسٹم اپیلیٹ ٹربیونل کے ملازمین، جن میں محمد سفیان شامل ہیں، نے بھی الاؤنسز کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ الاؤنسز اینڈ پنشن سرکاری ملازمین.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ الاؤنسز اینڈ پنشن سرکاری ملازمین

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی