پنجاب میں غیر قانونی قبضے کے خلاف قانون سخت کرنے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
سٹی42؛ پنجاب حکومت نے پراپرٹی ایکٹ 2025 میں ترامیم کی مسودہ تیار کر لی ہے، جسے صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ نئی ترامیم کے تحت غیر قانونی قبضے کے خلاف کارروائی مزید سخت اور تیز ہو جائے گی، جبکہ پراپرٹی ٹربیونل کے قیام سے پراپرٹی تنازعات کا حل جلد ممکن ہو گا۔
نئے قوانین کے مطابق پراپرٹی ٹربیونل میں کیسز براہِ راست دائر ہوں گے، اور ٹربیونل کو عبوری ریلیف، حفاظتی اقدامات، اور فوری قبضہ واگزار کروانے کا مکمل اختیار ہوگا۔
پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی
غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کو 5 سے 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
اسی طرح جھوٹی یا بدنیتی پر مبنی درخواست دینے پر بھی سخت سزا مقرر کی گئی ہے، جس میں 1 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ شامل ہے۔
اپیل کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ اب اپیل صرف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جا سکے گی، اور اپیل کے لیے پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازمی ہو گی۔ اپیل 30 دن کے اندر دائر کی جائے گی اور چیف جسٹس کے نامزد کردہ بینچ میں سنائی جائے گی، جسے 30 دن میں فیصلہ کرنا ہوگا۔
ٹرین لیٹ۔۔طالبہ امتحان سے محروم۔۔ریلوے کو 27 لاکھ جرمانہ
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔