ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر لکی ون مال کے باہر کار سوار شخص نے لفٹر ڈرائیور علی رضا کے ساتھ تلخ کلامی کے دوران پستول نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزم کی شناخت محمد خوشحال کے نام سے ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر بعض خبروں میں لفٹر ڈرائیور کے پولیس اہلکار ہونے کا تاثر دیا جا رہا تھا تاہم ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے واضح طور پر کہا ہے کہ علی رضا لکی ون مال کے عملہ کے رکن ہیں اور پولیس کے افسر نہیں ہیں۔
کراچی راشد منہاس روڈ پت شاپنگ مال کے باہر نو پارکنگ ایریا سے گاڑی لفٹ کرنے پر بااثر نوجوان نے لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی pic.
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) January 27, 2026
پولیس کے مطابق مورخہ 25/26 جنوری 2026 کو لکی ون مال کنسٹرکشن گیٹ کے سامنے معمولی تلخ کلامی کے دوران ملزم نے لفٹر ڈرائیور کے ساتھ گالم گلوچ کی اور پستول نکال کر دھمکیاں دیں۔
سوشل میڈیا پر بوض صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ پستول تان کر دھمکیاں دینے والا شخص سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کا بھانجا ہے۔
بااثر نے خود کو مرحوم آغا سراج درانی کا بھانجا بتایا تھا ۔۔۔۔۔ تبھی ابھی تک کچھ نہیں ہوا
— BaqiR.kaXmi (@s_m_b_k_1) January 27, 2026
واقعہ کے فوری بعد قانونی کارروائی کے طور پر تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ نمبر 22/26 بجرم 506 بی تعزیراتِ پاکستان، لکی ون مال انتظامیہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے تحت باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کراچی کراچی پولیس محمد خوشحال
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کراچی کراچی پولیس محمد خوشحال
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔