اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لاء افسران کے جوڈیشل الاؤنسز کی ادائیگی روکنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ملازمین کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے الاؤنسز روکنے کے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے احکامات معطل کر دیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ 5 اور 15 ستمبر 2025ء کے آرڈرز کے خطوط معطل کیے جاتے ہیں۔ 

روایتی اسٹامپ پیپرز ختم؛ حکومت نے نیا نظام نافذ کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے ملازمین کے الاؤنسز روک دیے ہیں۔ وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز نے احکامات پہلے ہی معطل کر رکھے ہیں۔کیس کی آئندہ سماعت 9 فروری کو ہوگی۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اکاؤنٹنٹ جنرل

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ