علیزے شاہ کو میں نے نہیں گرایا اسے نظر لگی تھی، گلوکارہ شازیہ منظور
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے اسٹیج پر گرانے کے الزام کی تردید کردی۔علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، سال 2021 میں اداکارہ ایک ریمپ واک کے دوران شازیہ منظور کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے گر گئی تھیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔اداکارہ نے اپنے گرنے کا الزام شازیہ منظور پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ گلوکارہ نے مجھے اسٹیج پر جان بوجھ کر گرایا، تاہم شازیہ منظور کی جانب سے اس وقت کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔حال ہی میں گلوکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے علیزے شاہ کو اسٹیج پر گرانے سے متعلق سوال کیا گیا۔شازیہ منظور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے علیزے شاہ کو نہیں گرایا وہ خود ہی گر گئی تھیں، کیا اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا دل کرے گا؟ اس دن اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں، اور انہیں نظر لگی تھی۔اپنے انٹرویو کے آخر میں گلوکارہ نے علیزے شاہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شازیہ منظور علیزے شاہ اسٹیج پر
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ