کراچی:

راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں انفرادی طور پر 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل ڈیٹا اور آفیشل ویب سائٹ کے مطابق راشد نسیم کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کے 150 عالمی ریکارڈ مکمل نہیں ہوئے، راشد نسیم نے انگلینڈ کے کھلاڑی جوش لیایا کا ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر 333 پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

راشد نسیم نے ایک منٹ میں 340 فل ایکسٹینشن پنچ ٹارگٹ پر ہٹ کیے، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کے دو مزید عالمی ریکارڈ کی بھی منظوری  دے دی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کا ایک انوکھا ریکارڈ بھی منظور کیا جس میں انڈے کو ہوا میں اچھال کر اخروٹ کو توڑنا تھا اور پھر انڈے کو کیچ کرنا تھا۔

راشد نسیم نے جرمن ماسٹر کے ریکارڈ کو ایک منٹ میں 72 کے مقابلے میں 80 مرتبہ مرتبہ اخروٹ کو کامیابی سے توڑا اور انڈا بھی نہ ٹوٹا، راشد نسیم کے نن کیٹیگری میں ایک نیو ریکارڈ کو بھی منظور کر لیا گیا جس میں نن چکو کو ہوا میں اچھال کر دوسرے ہاتھ سے کیچ کرنا تھا،

راشد نسیم ایسا 36 مرتبہ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 18 مرتبہ کا نن چکو کو کیچ کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا، گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے راشد نسیم کو تصدیقی ای میل بھی  موصول ہوگئی ہے جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی نوجوان راشد نسیم کے 2025 میں سب سے زیادہ اب تک 31 عالمی ریکارڈ منظور ہوچکے ہیں جبکہ راشد نسیم 2024 میں بھی پاکستانی تاریخ میں 28 عالمی ریکارڈز بنا کر سر فہرست رہے تھے۔

دوسری جانب راشد نسیم نے اپنا 150 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کردیا، انہوں نے شکوہ کیا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے باوجود ان کو حکومت کی جانب سے تاحال کوئی پزیرائی نہیں ملی۔

راشد نسیم اب تک 40 سے زیادہ مرتبہ بھارت کو شکست دے چکے ہیں، راشد نسیم کو امریکہ، انگلینڈ، چین، ایران اور سوئزرلینڈ و دیگر ممالک  کے ریکارڈز توڑ نے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

راشد نسیم  دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹیگری کے ریکارڈ بنا چکے ہیں جبکہ ان کو بریکنگ، نی اسٹرائیک، مارشل آرٹس ککس، اسٹک، نن چکو، اسکپنگ اور  جمپنگ جیکس کے عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گنیز ورلڈ ریکارڈ نے عالمی ریکارڈ راشد نسیم کے

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز