راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں انفرادی طور پر 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل ڈیٹا اور آفیشل ویب سائیٹ کے مطابق راشد نسیم کے علاوہ اب تک کسی بھی کھلاڑی کے 150 عالمی ریکارڈ مکمل نہیں ہوئے۔راشد نسیم نے انگلینڈ، کے کھلاڑی جوش لیایا کا ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر 333 پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا جبکہ راشد نسیم نے ایک منٹ میں 340 فل ایکسٹینشن پنچ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کے دو مزید عالمی ریکارڈ کی بھی منظوری دے دی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کا ایک انوکھا ریکارڈ بھی منظور کیا جس میں انڈے کو ہوا میں اچھال کر اخروٹ کو توڑنا تھا اور پھر انڈے کو کیچ کرنا تھا جس میں انہون نے جرمن ماسٹر کے ریکارڈ کو ایک منٹ میں 72 کے مقابلے میں 80 مرتبہ اخروٹ کو کامیابی سے توڑا اور انڈا بھی نہ ٹوٹا۔راشد نسیم کے نن کیٹیگری میں ایک نیا ریکارڈ کو بھی منظور کیا جس میں نن چکو کو ہوا میں اچھال کر دوسرے ہاتھ سے کیچ کرنا تھا، جسکو وہ 36مرتبہ کرنے میں کامیاب رہے۔راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 18 مرتبہ کا نن چکو کو کیچ کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے راشد نسیم کو تصدیقی ایمیل موصول ہوگئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے