سونے کی قیمت میں آج یکدم 21 ہزار کا ہوش ربا اضافہ؛ نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
سونے کی قیمت میں آج یکدم 21 ہزار کا ہوش ربا اضافہ؛ نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 211ڈالر کے بڑے اضافے سے 5ہزار 293ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 21ہزار 100روپے کے بڑے اضافے سے 5لاکھ 51ہزار 662روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 18ہزار 090روپے بڑھ کر 4لاکھ 72ہزار 961روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 271 روپے کے اضافے سے 11ہزار 911روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی ، فی دس گرام چاندی کی قیمت 232روپے کے اضافے سے 10ہزار 211روپے کی سطح پر آگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار؛ اہم تفصیلات سامنے آگئیں سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار؛ اہم تفصیلات سامنے آگئیں بنگلہ دیش کی ایسٹ ایشین-شیل دیولوپمنٹ پاکستان کے لئے اہم سبق پیش کرتی ہے: ماہر اسلام آباد میں مزید اسٹیمپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ ختم فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخ کیوں ہوئی؟ تحریری فیصلے میں وجہ بتا دی گئی بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سمیت 6 افراد ہلاک ایران کا آبنائے ہرمز میں مشقیں شروع کرنے کا اعلان، فضائی ناکا بندی بھی کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔