پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان غالب رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی کاروباری اوقات میں تقریباً 700 پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 9 بج کر 40 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 188,895.12 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 692.27 پوائنٹس یا 0.37 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور پاور جنریشن سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پول، پی پی ایل، ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک سمیت انڈیکس پر زیادہ اثر رکھنے والے حشیئرز سبز زون میں ٹریڈ ہوتے رہے۔

ایک اہم پیش رفت میں یہ بات سامنے آئی کہ جولائی تا دسمبر 26-2025 کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری نمایاں طور پر کم ہو کر 207 ملین ڈالر رہ گئی، جبکہ ایک سال قبل اسی مدت میں یہ سرمایہ کاری 1.

343 بلین ڈالر تھی۔

گزشتہ روز یعنی منگل کو محتاط کاروبار کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج معمولی مندی کا شکار رہی، کیونکہ اسٹیٹ بینک نے اچانک پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 384.80 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد کمی کے بعد 188,202.86 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر، منگل کے روز عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل پانچویں سیشن کے دوران تیزی دیکھی گئی اور امریکی کمپنیوں کے مالی نتائج کے سیزن میں تیزی آنے کے باعث انٹرا ڈے ریکارڈ قائم ہوا۔

مزید پڑھیں: معاشی اشاریے مضبوط، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلندی چھو لی

اسی دوران، فیڈرل ریزرو کے پالیسی اعلان سے قبل ڈالر تقریباً 4 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

وال اسٹریٹ میں ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک میں اضافہ ہوا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے ری کارڈ سطح پر اختتام کیا۔

سرمایہ کار بوئنگ اور یونائیٹڈ پارسل سروس سمیت بڑی کمپنیوں کے مالی نتائج کا جائزہ لیتے رہے، جہاں یو پی ایس نے رواں سال آپریشنل شعبوں میں 30 ہزار تک ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج پر دباؤ رہا، جس کی وجہ بوئنگ کے حصص میں 1.6 فیصد کمی اور یونائیٹڈ ہیلتھ کے شیئرز میں تقریباً 20 فیصد گراوٹ بنی، کمپنی نے 2026 میں آمدن میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں: مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ایم ایس سی آئی کے عالمی اسٹاک انڈیکس میں 8.92 پوائنٹس یا 0.85 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1,053.09 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو رواں سال کا طویل ترین مسلسل 5 روزہ اضافہ ہے۔

انڈیکس نے کاروبار کے دوران 1,053.88 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بھی چھولی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج اسٹیٹ بینک انڈیکس بوئنگ پاکستان شرح سود عالمی اسٹاک انڈیکس فیڈرل ریزرو میزان بینک نیشنل بینک یونائیٹڈ پارسل سروس

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج اسٹیٹ بینک انڈیکس پاکستان عالمی اسٹاک انڈیکس فیڈرل ریزرو یونائیٹڈ پارسل سروس اسٹاک ایکسچینج

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف