بدلتے عالمی حالات میں پاک چین بزنس تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ناگزیر ہے: عاطف اکرام شیخ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
بدلتے عالمی حالات میں پاک چین بزنس تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ناگزیر ہے: عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چائنیز بزنس ڈیلیگیشن نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں چائنیز کمپنیز کی طرف سے سرمائیہ کاری ،بی ٹو بی تعلقات،پرائویٹ سیکٹر کے باہمی تعاون کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی ۔
صدر ایف پی سی سی نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی چائنیز سرمایہ کاری اور پارٹنر شپ کے مواقع پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا بدلتے ہوئے حالات میں دونوں ممالک کے درمیان بزنس تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایف پی سی آئی چائنہ کی سرمایہ کاری کے حوالے سے حال رکاوٹوں کی دوری کیلے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔
انہوں نے سی پیک فیز ٹو کو پاکستان میں انڈسٹری کی بحالی اور ڈائریکٹ چائنیز سرمایہ کاری کیلے سنگ میں قرار دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپولیو کے مکمل خاتمے تک اقدامات جاری رکھیں گے ، وزیراعظم پاکستان اور ترکیہ کے درمیان چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق سونے کی قیمت میں آج یکدم 21 ہزار کا ہوش ربا اضافہ؛ نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے چین اور بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے درمیان سال 2025 میں اشیا کی تجارت کا حجم 23.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ... سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ وفاقی حکومت کا کراچی میں اکنامک زون قائم کرنے کا فیصلہ ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں، چیئرمین ایف بی آر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئی بلندیوں
پڑھیں:
کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکھ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر انکی عبادتگاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سکھ برادری کے رہنماء سردار جسبیر سنگھ اور کنزیومر سول سوسائٹی بلوچستان کے رہنماء خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ آرچر روڈ پر موجود سکھوں کا قدیمی گردوارہ 1953ء سے سینٹ گیبریل سکول قائم تھا، جسے مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ گردوارہ سکھ برادری نے تعلیمی سرگرمیوں کے لئے سینٹ گیبرل سکول کو دے رکھا تھا۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں نامعلوم افراد کی جانب سے سکھوں کے مقدس گردوارے کی 90 سالہ پرانی عمارت کو مسمار کرنے کا نوٹس لیکر گردوارے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سکھ برادری کی ہزاروں ایکڑ اراضیات، مقدس مقامات بدستور لینڈ مافیا کے قبضے میں ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان کی واگزاری کے لئے کوششیں بار آور ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ آرچر روڈ پر واقع گردوارہ کو شری سنگھ بنیاد گرودت سنگھ نے تعمیر کیا تھا اور پرانے بندوبست کے ریکارڈ میں فرد انتقالات انہی کے نام سے اب بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی گرودت سنگھ ہے۔ جنہوں نے گورنمنٹ اسپیشل ہائی اسکول جو خالصہ کہلاتی تھی کی بنیاد رکھی تھی اور جاتے ہوئے اسکول کی 20 ایکڑ اراضی مقامی بچوں کی تعلیمی مقاصد کے لئے وقف کر دی تھی۔ یہ عمارت سینٹ گیبرل اسکول یا محکمہ اوقاف کی نہیں، بلکہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ سکھ سبھا کی ملکیت ہے۔ سکھ برادری کو اعتماد میں لئے بغیر ان کی عبادت گاہ کی عمارت کو منہدم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ محکمہ اوقاف نے تجارتی مقاصد کے لئے عمارت کی زمین تجارتی بنیادوں پر فروخت کر دی ہے، اگر یہ درست ہے تو انتہائی تشویش کی بات ہے کہ محکمہ اوقاف متروکہ عمارت کی نگران ہوتی ہے مالک نہیں۔ محکمہ اوقاف سکھوں کے نمائندوں کی موجودگی میں سکھوں کی متراکہ املاک کو کس طرح قانون کے تحت فروخت کرنے کی مجاز ہے۔ 2014ء میں سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا تھا کہ پاکستان میں سکھوں کے تمام مقدس مقامات پر جائیدادوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم رہے گا۔ اس کے علاوہ آئین میں تمام اقلیتوں کے مذہبی عمارات کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آرچر روڈ کے منہدم مذکورہ گردوارے کو فی الفور اس کی اصل حالت میں بحال کرکے اسے سکھ برادری کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔