ہیلیون پاکستان 4.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) ہیلیون پاکستان لمیٹڈ (سابقہ گلیکسو سمتھ کلائن) نے پیناڈول لکویڈ کی پیکیجنگ لائن کو وسعت دینے اور جدید بنانے کے لیے 3.58 ملین پاؤنڈ (4.9 ملین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر پیداواری صلاحیت بڑھانے اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ دوا ساز کمپنی نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔ نوٹس کے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ اپنی پیناڈول لکویڈ پیکیجنگ لائن کی توسیع اور اسے جدید بنانے کے لیے 3.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی سرمایہ کاری
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔