پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے معروف آسٹریلوی سابق فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی اور حیدرآباد فرنچائز کے درمیان کوچنگ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو گئے ہیں، جس کے بعد دونوں فریقین کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس تقرری کو فرنچائز کے لیے ایک اہم اور تجربہ کار اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ جیسن گلیسپی اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اپریل 2024 میں انہیں گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، جبکہ گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھال رہے تھے۔
تاہم دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے دورے سے قبل، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے پہلے، گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کا سیزن 11 آئندہ برس مارچ میں شروع ہونے کی توقع ہے، جہاں حیدرآباد فرنچائز اپنے نئے ہیڈ کوچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جیسن گلیسپی ہیڈ کوچ

پڑھیں:

ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

— فائل فوٹو 

جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وہ 28 جولائی سے یہ نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہو گی۔

ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمے داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • ایشین گیمز 2026 :کرکٹ مقابلوں کے شیڈول اور گروپس کا اعلان
  • جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز