حقائق دیکھیں تو فاروق ستار نے ماضی میں غیر قانونی اقدام کیا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ خالد مقبول اور مصطفی کمال کو جو سیکیورٹی یہاں چاہیئے وہ اسلام آباد میں کیوں نہیں چاہیئے، سیکیورٹی خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی ڈیمانڈ ہے ہم کیا کہہ سکتے ہیں، آج کل تو سنا ہے خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال دونوں کو ایک دوسرے سے تھریٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئروزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ماضی میں گل پلازہ کی لیز غیر قانونی طریقے سے دی گئی تھی، وزیراعلی سندھ نے سانحہ گل پلازہ پر انکوائری کمیٹی بنائی ہے، جس کی رپورٹ آنا باقی ہے، پھر اس پر بھی بات کریں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقائق دیکھیں تو فاروق ستار نے ماضی میں غیر قانونی اقدام کیا جو اس کی شروعات ہے، کراچی کو وفاق کو دینے کی باتیں ایم کیو ایم کا محض شوشہ ہے یہ افسوسناک بات ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفاقی منسٹرز ہیں یہ تھوڑی سی جراٗت دکھائیں، اگر وفاق کراچی کو نہ لے تو ایم کیو ایم والے کہہ دیں کہ ہم وزارتوں سے استعفیٰ دے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کراچی کے لوگوں نے مسترد کردیا ہے ان کی کوئی سیاست نہیں رہی، بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم نے حصہ نہیں لیا کیونکہ شکست کے خوف سے ان کے ہاتھ پاؤں کانپ رہے تھے۔
سانحہ گل پلازہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 80 معصوم لوگوں کی جانیں گئی ہیں یہ بہت بڑا سانحہ ہے، ریسکیو آپریشن ابھی ختم نہ ہوا تھا ایم کیو ایم کی طرف غیر سنجیدہ بیانات دیئے گئے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اس وقت لوگ اندر سے اپنے پیاروں کو مدد کیلئے فون کررہے تھے جبکہ ایم کیو ایم گھٹیا سیاست کررہی تھی۔ متحدہ رہنماؤں کی سیکیورٹی سے متعلق انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء اور اپوزیشن لیڈر کو سیکیورٹی سندھ حکومت نے دی ہوئی ہے، اسلام آباد میں یہ لوگ ایک ایک سپاہی کے ساتھ گھومتے ہیں جبکہ کراچی میں ایم کیوایم رہنماؤں نے 10،10 پولیس اہلکار مانگے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم قیادت میں سے کسی سے بھی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی رہنما، کچھ لوگوں اور علاقوں کو سیکیورٹی رپورٹس کی بنیاد دی جاتی ہے، مصطفیٰ کمال تو اسلام آباد میں تھے تو انہیں کیسے پتہ کہ ان کی سیکیورٹی واپس ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مشرف دور سے ایم کیو ایم نان اسٹاپ اقتدار میں رہی ہے، کچھ لوگوں کو قانون کے مطابق سیکیورٹی دی ہوئی ہے باقی غیرقانونی ہیں، ایم کیو ایم ہر چیز میں سیاست کررہی ہے، ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا بیان غیرسنجیدگی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کو جو سیکیورٹی یہاں چاہیئے وہ اسلام آباد میں کیوں نہیں چاہیئے، سیکیورٹی خالد مقبول اور مصطفی کمال کی ڈیمانڈ ہے ہم کیا کہہ سکتے ہیں، آج کل تو سنا ہے خالد مقبول اور مصطفی کمال دونوں کو ایک دوسرے سے تھریٹ ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خالد مقبول اور مصطفی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایم کیو ایم ایم کی
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔