پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز 5 ممالک کو ایکسپورٹ کرے گا: حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ویگنز اور کوچز پانچ ممالک کو برآمد کرنے جا رہی ہے۔
اپنے بیان میں حنیف عباسی نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے دسمبر کے مہینے میں 10 ارب روپے کی آمدن حاصل کی، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور نظام میں بہتری کے باعث ممکن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ مال بردار ٹرینوں کے شعبے میں شراکت داروں کو شامل کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں کنٹینرز، کوئلہ اور فاسفیٹ جیسی اشیا اب مال گاڑیوں کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہیں۔
وزیر ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے چلی، ارجنٹینا، سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال کو کوچز اور ویگنز برآمد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جبکہ اسی ہفتے ان ممالک کے سفیروں کو وزارت میں پریزنٹیشن دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفیروں کو پاکستان ریلوے کی کوالٹی سے آگاہ کیا جائے گا اور عالمی منڈی کے مقابلے میں کم قیمت پر کوچز اور ویگنز فراہم کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان ریلوے
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :