ایمیزون میں ایک بار پھر عالمی سطح پر ملازمتوں میں کٹوتی، بے احتیاطی نے پول کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
ایمیزون کی جانب سے عالمی سطح پر ملازمتوں میں ایک اور مرحلے کی کٹوتی کا انکشاف اس وقت ہوا جب ملازمین کو غلطی سے ایک ای میل بھیج دی گئی۔ یہ ای میل دراصل کمپنی کے اندرونی استعمال کے لیے تھی مگر حادثاتی طور پر ملازمین تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمیزون میں مزید 14 ہزار کارپوریٹ ملازمین کی چھٹی متوقع
ایمیزون ویب سروسز کے ملازمین کو منگل کے روز ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے اگلے دن کے لیے میٹنگ کی دعوت موصول ہوئی جو بعد میں منسوخ کر دی گئی۔ تاہم اس دعوت نامے کے ساتھ ایک ڈرافٹ ای میل بھی شامل تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکا، کینیڈا اور کوسٹا ریکا میں متاثرہ ملازمین کو ان کی برطرفی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ ای میل ایمیزون کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ شاخ ایمیزون ویب سروسز میں اپلائیڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی سینیئر نائب صدر کولین آوبری کے نام سے دستخط شدہ تھی۔ ای میل میں ان برطرفیوں کو پروجیکٹ ڈان کا نام دیا گیا تھا۔
ای میل میں کولین آوبری نے لکھا کہ اس قسم کی تبدیلیاں سب کے لیے مشکل ہوتی ہیں۔ یہ فیصلے آسان نہیں ہوتے لیکن مستقبل میں تنظیم اور ایمیزون ویب سروسز کی کامیابی کو مدِنظر رکھتے ہوئے سوچ سمجھ کر کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیے: گارجیئن رپورٹ: اسرائیل مکروہ ہتھکنڈوں کے لیے گوگل اور ایمیزون کو کس طرح استعمال کر رہا ہے؟
ای میل میں انسانی وسائل کے سربراہ کی جانب سے ایک علیحدہ پیغام کا بھی ذکر تھا تاہم وہ پیغام بظاہر بھیجا ہی نہیں گیا۔
واضح رہے کہ ایمیزون نے گزشتہ سال اکتوبر میں 14 ہزار کارپوریٹ ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالیہ دنوں میں مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ کمپنی ایک اور مرحلے میں برطرفیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاہم ایمیزون نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
ایمیزون کورونا وبا کے دوران بڑے پیمانے پر بھرتیوں کے بعد اب اخراجات کم کرنے اور اپنے وسیع آپریشن کو محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ کمپنی کے دنیا بھر میں تقریباً 15 لاکھ ملازمین ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس تازہ مرحلے میں ایمیزون ویب سروسز اور اسٹورز ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے
اس سے قبل ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو اینڈی جیسی خبردار کر چکے ہیں کہ آئندہ برسوں میں مصنوعی ذہانت کئی وائٹ کالر ملازمتوں کی جگہ لے سکتی ہے۔
دوسری جانب امریکا کی ڈیلیوری کمپنی یونائیٹڈ پارسل سروس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال 30 ہزار تک ملازمتیں ختم کرے گی جو گزشتہ سال کی کٹوتیوں کے علاوہ ہوں گی۔ یونائیٹڈ پارسل سروس کا کہنا ہے کہ وہ کم منافع والی ترسیلات کم کر کے زیادہ منافع بخش شپمنٹس پر توجہ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کتابوں کے شوقین افراد کے لیے اسپاٹیفائی کا شاندار فیچر
یہ ایمیزون کے لیے بڑی تعداد میں ڈیلیوریز انجام دیتی ہے، تاہم اب دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کی حریف بھی بن چکی ہیں۔ یونائیٹڈ پارسل سروس کے مطابق ایمیزون کے ساتھ کاروبار اس کے منافع پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمیزون ایمیزون کی ای میل ایمیزون کے ملازمین برطرف ایمیزون میں چھانٹیاں.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمیزون ایمیزون کی ای میل ایمیزون کے ملازمین برطرف ایمیزون ویب سروسز ایمیزون کے کے لیے
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔