قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا الگ الگ سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورۂ پاکستان کا شیڈول حتمی شکل دے دی گئی ہے اور وہ 3 اور 4 فروری کو پاکستان میں قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قازق صدر کے دورے کے دوران پاکستان اورقازقستان کے درمیان ریلوے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں.

جس سے علاقائی رابطہ کاری اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔اسی طرح سفارتی ذرائع کے مطابق ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف 5 اور 6 فروری کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے.ازبک صدر کے دورے کے ایجنڈے اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا شیڈول بھی فائنل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں دوروں کے دوران اقتصادی، تجارتی اور علاقائی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی جبکہ باہمی تعلقات کو نئی سمت دینے کے امکانات بھی زیر غور آئیں گے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستان کا

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا