اسلام آباد:

جے یو آئی نے کہا ہے کہ ہماری مخصوص نشست پر اجنبی خاتون کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ قابلِ افسوس ہے، الیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا کہ وہ پارٹی نمائندہ خود نامزد کرے؟

پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی کے برعکس فیصلہ ظالمانہ اور جانب دارانہ ہے، کے پی کے ہائی کورٹ کے حکم کو نظر انداز کر کے معاملہ ٹریبونل کو بھیجنا آئین و قانون کا مذاق ہے، الیکشن کمیشن کو کس نے اختیار دیا کہ وہ پارٹی نمائندہ خود نامزد کرے؟

یہ پڑھیں : خواتین کی مخصوص نشست پر جے یو آئی کو بڑا جھٹکا، حنا بی بی کی درخواست مسترد

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے متنازع فیصلے مدتِ ملازمت میں توسیع کی قیمت ہیں، الیکشن کمیشن سیاسی جماعت نہیں، قومی ادارہ بن کر کام کرے، پارٹی امیدوار کے بجائے اجنبی خاتون کو مخصوص نشست دینے کا فیصلہ حیران کن ہے۔

جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے مزید کہا کہ پہلے رات کے اندھیرے میں دھاندلی ہوتی تھی، اب دن دیہاڑے ڈاکہ زنی شروع کردی گئی، کچے کے ڈاکوؤں کے بھی کچھ اقدار ہیں  مگر یہاں تو سب چلتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور