کوئی ملک میں انتشار پھیلانے کی بات کرے تو منع کردو: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب کوئی ملک میں انتشار پھیلانے کی بات کرے تو منع کردو اور کسی کی نہ سنو۔
لاہور میں نوجوانوں کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان آپ کی ماں ہے، آپ لوگوں نے ملک سے غداری نہیں کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کے سفیر ہیں، جب ملک کی بات ہو تو آپ کو بنیان مرصوص کی طرح ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ سے عشق کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگ بندوق اٹھا کر تشدد کا راستہ اپناتے ہیں، خدانخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ترجیح ہے، نوجوانوں کو ہنرمند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور دنیا میں صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پرواز کارڈ کے ذریعے رقوم کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، 50 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو پرواز کارڈ جاری ہوں گے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عوام کو ریلیف اور سہولت کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی۔
انہوں نے کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 2 لاکھ بچوں کو ٹریننگ دی، غیر ہنرمند ہونے کی بچوں کو بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کا کام صرف ہاتھ پھیلانا نہیں ہے، یہ بہت بڑی کمیونٹی ہے، ہمیں ان کا ہاتھ پکڑنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نوجوان ہنر سیکھ کر گھر نہ بیٹھیں، چاہتی ہوں ایسے نوجوان جو زیادہ نہیں پڑھ سکتے وہ پیچھے نہ رہیں، کوئی نوجوان بچہ بچی یہ محسوس نہ کرے کہ وہ بوجھ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جب ملک کی بات آئے تو آپ کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں ہونا چاہیے ، اگر حکومت ماں کی طرح سوچے تو یوتھ کو اپنا ہتھیار بنالے، ماں باپ بچوں کو تعلیم دیتے ہیں، ان کے روزگار کا بندوبست کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، میں نہیں چاہتی کہ بچوں کو طعنہ سننا پڑے کہ مفت کی روٹی توڑتے ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا نوجوانوں کو نے کہا کہ بچوں کو کی بات
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔