کوٹری شہر کے مستقبل اورماسٹر پلان کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامشورو کی تحصیل کوٹری میں سندھ حکومت کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور اربن ریجنل پالیسی اینڈ اسٹر یٹجک پلاننگ ونگ کے زیرِاہتمام کوٹری شہر کے مستقبل کے ماسٹر پلان کے حوالے سے کلچرل سینٹر کوٹری آڈیٹوریم میں ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار کا مقصد مختلف اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرکے شہر کی طویل المدتی شہری ترقیاتی حکمت عملی کے لیے مقامی سطح پر تجاویز اور آراء حا صل کرنا تھا۔ اِجلاس میں سینئر سرکاری افسران، پلاننگ کنسلٹنٹس، مختلف سرکاری محکموں، شہری اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ار بن ریجنل پالیسی کے ڈائریکٹر جنرل عمران بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی کنبھر، ڈپٹی ڈائریکٹر نبیل اختر میمن، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر علی مراد ابڑو اور کنسلٹنٹ سید بابر علی شاہ نے ماسٹر پلان کی تیاری کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوامی شمولیت کے ذریعے ہی منصوبہ حقیقی ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جا سکتا ہے۔AEکنسلٹنگ کے نمائندے نے بتایا کہ کوٹری کا ماسٹر پلان اُس جا مع پروگرام کا حصہ ہے جوسال 2013میں سندھ کے بڑے شہروں کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 17 شہروں کے ماسٹر پلان مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کوٹری سمیت دیگر شہروں پر تیسرے مرحلے میں کام جاری ہے۔ جبکہ یہ منصوبہ آئندہ بیس برسوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہو ئے تیار کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر قادری نے کہا کہ کوٹری میں بڑھتی آبادی کے پیش نظر مربوط شہری منصوبہ بندی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مقامی معلومات اور تجاویز فراہم کریں تاکہ وسائل پر دباؤ کم کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماسٹر پلان
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔