وادی تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہورہی ہیں، وزیر مملکت داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وادی تیرہ میں آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے، اگر کوئی آپریشن ہوا تو اعلانیہ ہوگا اسے چھپائیں گے کیوں؟
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وادی تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا اگرکوئی آپریشن کیا تو سب کو بتا کر کریں گے وہاں صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ پر پی ٹی آئی نے منفی سیاست شروع کردی، پی ٹی آئی والے وادی تیراہ میں آپریشن کرنا تو چاہتے ہیں لیکن چھپ رہے ہیں، وفاقی حکومت کو کوئی آپریشن کرنا ہوتا تو چھپاتے کیوں؟ تیراہ میں جب آپریشن ہوگا اعلانیہ ہوگا۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ کے لوگوں کو فراہم کی گئی امداد میں خورد برد کی گئی، کوہستان مالیاتی اسکینڈل سب کے سامنے ہے، چار ارب روپے کی بدعنوانی کی گئی اور اب یہ لوگ سیاسی بیانیہ بنانے اور کرپشن چھپانے کے لیے بہانے تراشتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کوئی ا پریشن
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔