خیرپور،نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون پر عملدرآمد کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور میرس (جسارت نیوز ) ضلع خیرپور میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی پیٹرول پمپس، غیر رجسٹرڈ مدارس کی چیکنگ، امن و امان کی بحالی اور قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خیرپور الطاف احمد چاچڑ کی صدارت میں سچل سرمست ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر الطاف احمد چاچڑ نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ان کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں موجود تمام مدارس کی رجسٹریشن کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ مہم بلاامتیاز جاری ہے، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ متعدد تجاوزات ختم کرائی جا چکی ہیں جبکہ باقی ماندہ تجاوزات بھی ختم کی جائیں گی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔انہوں نے غیر قانونی ایل پی جی اسٹیشنز اور گیس کی غیر قانونی فروخت کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے ایل پی جی اسٹیشنز کو پیٹرولیم ایکٹ کے تحت سیل کیا جائے۔ سرکاری املاک سے متعلق مقدمات کی بھی باقاعدہ پیروی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض احمد شیخ، ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح، اسسٹنٹ کمشنرز دریا خان چانڈیو، سید محمد علی شاہ، ارسلان حیدر پھلپوٹو، سید ارباب علی شاہ، انفارمیشن آفیسر امان اللہ چنا سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران، متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر کہا کہ کے تحت
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ