Islam Times:
2026-07-24@07:57:03 GMT

نئی دلی، شرجیل امام کی غیر قانونی قید کے چھ برس مکمل

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

نئی دلی، شرجیل امام کی غیر قانونی قید کے چھ برس مکمل

ان پر لوگوں کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف دہلی، اتر پردیش، آسام، منی پور اور اروناچل پردیش میں ایف آئی آر درج کی گئیں، انہیں جامعہ احتجاج کیس اور دہلی تشدد سازش کیس میں پھنسایا گیا۔ ان کاتعلق بہار کے جہان آباد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) مخالف تحریک کی ایک اہم شخصیت شرجیل امام کو آج غیر قانونی حراست کے چھ برس مکمل ہو گئے ہیں۔ انہیں 28 جنوری 2020ء کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق شرجیل امام کے خلاف "سی اے اے“ اور ”این آر سی“ کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران عوامی اجتماعات سے تقاریر کرنے پر مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر لوگوں کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف دہلی، اتر پردیش، آسام، منی پور اور اروناچل پردیش میں ایف آئی آر درج کی گئیں۔ بعد میں انہیں جامعہ احتجاج کیس اور دہلی تشدد سازش کیس میں پھنسایا گیا۔ ان کاتعلق بہار کے جہان آباد سے ہے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ماڈرن ہسٹری اور فلسفہ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی، مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ حاصل کیا اور اسسٹنٹ پروفیسر شپ کے اہل تھے۔ ان کے خلاف کل آٹھ ایف آئی آر درج کی گئیں۔ انہوںنے ان میں سے سات میں ضمانت حاصل کی ہے، تاہم وہ ابھی بھی دہلی فسادات کی سازش کیس میں جیل میں ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا گیا تھا کے خلاف درج کی

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن