فیض حمید کے بھائی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سیل نے اس سلسلے میں انکوائری شروع کر دی ہے اور نجف حمید سے متعلق تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ ساتھ ہی ان کے بینک اکاؤنٹس کی معلومات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
نجف حمید کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، تاہم ابھی تک انہیں حراست میں نہیں لیا جا سکا۔
واضح رہے کہ نجف حمید کی زمینوں سے متعلق اسکینڈل میں عبوری ضمانت پہلے ہی منسوخ ہو چکی ہے، اور اب تحقیقات مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔