حکومت نےقیمتی پتھروں کی برآمدات سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سال میں قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی حکومت نے سال 2027 سے 2030 تک کے لیے قیمتی پتھروں سے متعلق حکومتی پالیسی کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے، پالیسی کے ابتدائی مسودے پر وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا گیا ہے اور پھر اسے کابینہ سے جلد منظور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ سے متعلق پالیسی کے ابتدائی مسودے پر متعلقین سے مشاورت کی جائے۔
پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا
ابتدائی پالیسی ڈرافٹ کے مطابق جیمز اینڈ جیولری کی پالیسی کے تحت آئندہ پانچ سال میں ایکسپورٹ میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا، جیمز اینڈ جیولری پالیسی کے تحت آئندہ پانچ سال میں 3500 ورکرز کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
320 انٹرنیشنل اور ایک ہزار مقامی نمائشیں منعقد کی جائیں گی، دستاویز کے مطابق آئندہ پانچ سال میں جیم اسٹون سینٹر کے ذریعے چھ کروڑ 24 لاکھ کی ویلیو ایڈیشن کی جائے گی۔
پاکستان اسٹیل ملز کے اثاثے چوری ہونے لگے، چوری سے بچانےکیلئے بعض اثاثوں کی نیلامی کا فیصلہ
دستاویز ات کے مطابق آئندہ پانچ سال میں قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ سے متعلق 48 مشینوں کی سہولت فراہم کی جائے گی، آئندہ چار سال میں قیمتی پتھروں کی صنعت کو فروغ دینے کیلئے نو ارب 78 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ا ئندہ پانچ سال میں قیمتی پتھروں کی پالیسی کے کی جائے
پڑھیں:
طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) پنجاب حکومت نے طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آئندہ مالی سال میں 50ہزار الیکٹرک بائیکس اور 5 ہزار الیکٹرک ٹیکسیاں بلاسود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس اور ای ٹیکسیوں کی بلاسود فراہمی کی تجویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کے مطابق ای ٹیکسی اسکیم کے تحت مستحق افراد کو آسان اقساط اور بلاسود فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ رجسٹریشن سمیت مختلف مراعات بھی دی جائیں گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔حکومت کی جانب سے اس اسکیم کی مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار آئندہ بجٹ اور پالیسی دستاویزات میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔