لاکھوں کے ڈاکے‘ چوریاں‘ چوہنگ‘ ستوکتلہ 2 گھروں‘ شاد باغ میڈیکل سٹور کا صفایا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوو ں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوو
ں نے چوہنگ میں رمضان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ روپے، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ستوکتلہ میں صغیر اور اس کی فیملی کو یر غمال بنا کر 3 لاکھ 20 ہزار روپے‘ زیورات اور موبائل فون، مغلپورہ میں فرقان سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون،گرین ٹاو ن میں موسی سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، مزنگ میں طلحہ سے 16ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں ریحان سے10 ہزار روپے اور موبائل فون، اکبری گیٹ کے علاقے میں حنیف سے 9 ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاو ن میں شہزاد سے7 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ شاد باغ میں دو ڈاکوو ں نے ایک میڈیکل سٹور سے 60 ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ جس کے بعد ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ہنجروال، لیاقت آباد اور رائیونڈ سے 3 کاریں، مزنگ سے رکشہ جبکہ نواب ٹاو ن، ساندہ، گرہن ٹاو
ن، قلعہ گجر سنگھ، غالب مارکیٹ اور کوٹ لکھپت میں سے 6 موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہزار روپے اور موبائل فون
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔