حیدرآباد:پولیس موبائل الٹنے سے دو پولیس اہلکار زخمی،گرفتارملزمان فرار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260129-08-1
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) قومی شاہراہ حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثہ پولیس موبائل الٹنے سے دو پولیس اہلکار زخمی جبکہ موبائل میں سوار ملزمان فرارہوگئے،آجی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح چھلگری تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر تیز رفتار پولیس موبائل بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی۔جس میں سوار اے ایس آئی یاسین لغاری سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس سکرنڈ سے چار ملزمان کو گرفتار کرکے حیدرآباد لے کر آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو متعلقہ صارف کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے شہری اپنی سم کسی دوسرے فرد کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تصدیق کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگر کسی نامعلوم یا غیر ضروری سم کی نشاندہی ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرایا جائے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے