لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم سے اپٹما کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اعلامیہ کے مطابق ٹیکسٹائل صنعت ملکی برآمدات اور روزگار کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ برآمدی صنعت کے لئے کاروباری لاگت کم کرنے کے اقدامات زیر غور ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ توانائی کی قیمت اور فراہمی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے اہم ترجیح ہے۔ توانائی شعبے میں اصلاحات صنعتی پیداوار کے تحفظ کے لئے جاری ہیں۔ فوری نوعیت کے صنعتی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزراءنے کہا کہ صعتی علاقوں میں آپریشنل رکاوٹوں پر متعلقہ اداروں سے رابطہ جاری ہے۔ اپٹما وفد نے کہا کہ عالمی منڈی میں مسابقت کے باعث ٹیکسٹائل برآمد کنندگان دبا و کا شکار ہیں۔ توانائی، ٹیکس اور ریگولیٹری اخراجات عالمی مسابقت متاثر کر رہے ہیں۔ حکومت اور صنعت کے درمیان تعمیری مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان