لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججز کی مستقل بنیادوں پر تقرری کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ پاکستان کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان ججز کی تعیناتی ان کے عہدوں کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے مؤثر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججز کی تقرری، ایک ایڈیشنل جج کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری
مستقل جج تعینات کیے جانے والوں میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی اور جسٹس سید احسن رضا کاظمی شامل ہیں۔
ان کے علاوہ جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان کو بھی مستقل کیاگیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سمیت 2 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
دوسری جانب ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 197 کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدتِ ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ مدت ختم ہونے کی تاریخ سے مؤثر ہوگی۔
ان فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی امور کو مؤثر بنانے اور مقدمات کے بروقت فیصلوں کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرٹیکل 197 آصد زرداری جج جسٹس حسن نواز مخدوم جسٹس سید احسن رضا کاظمی جسٹس طارق محمود باجوہ جسٹس ملک جاوید اقبال وینس صدر مملکت عدالتی امور لاہور ہائیکورٹ مستقل وزارت قانون.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آرٹیکل 197 جسٹس حسن نواز مخدوم جسٹس سید احسن رضا کاظمی جسٹس طارق محمود باجوہ جسٹس ملک جاوید اقبال وینس صدر مملکت عدالتی امور لاہور ہائیکورٹ لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک ججز کی
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔