اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں آج ہائیکورٹ میں جسٹس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کریں گے۔ اجلاس میں دن 1:30 بجے سے اہم امور پر غور کیا جائے گا اور کئی فیصلوں کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد، فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل، چیف کمشنر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور آئی جی اسلام آباد بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر، منصوبے میں درپیش مسائل اور متوقع تکمیل کی تاریخ کا جائزہ شامل ہے۔ ساتھ ہی جیل اصلاحات ذیلی کمیٹی اور نیشنل پرزن ریفارم ایکشن پلان پر عملدرآمد کی تفصیلی جانچ ہوگی۔

اداکارہ جویریہ عباسی کا شوہر کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ، صارفین کی کڑی تنقید

اجلاس میں اسلام آباد میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیف سٹی پروجیکٹ کے کردار اور ججز کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزید برآں، پراسیکیوشن ونگ کی کارکردگی، چالانوں کی صورتحال، سزاؤں و بریت کی رپورٹس اور مفرور ملزمان کی گرفتاری پر بھی غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس اور کمیٹی اراکین عدالتی کارروائیوں میں مؤثر اقدامات، دہشت گردی کے ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے حفاظتی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی اہم فیصلے کریں گے، تاکہ اسلام آباد میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

کوٹ ادو میں المناک ٹریفک حادثہ، سکول جاتے 5 کم سن بچے جاں بحق

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسلام آباد میں

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف