علامہ مقصود ڈومکی کی رکن اسمبلی اعجاز جھکرانی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اتحاد بین المسلمین اور اخوت کی فضا قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ جیکب آباد کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین خان جکھرانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر حسین لغاری، ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم، مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نظیر حسین جعفری، مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، بزرگ شیعہ رہنماء سید احسان علی شاہ بخاری اور جعفریہ الائنس کے ڈویژنل صدر وزیر علی مشہدی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اتحاد بین المسلمین اور اخوت کی فضا قائم ہے۔ مسائل ہم سب مل بیٹھ کر بہتر ماحول میں حل کرتے ہیں۔ ملاقات کے دوران ضلع جیکب آباد میں مذہبی اور عوامی نوعیت کے مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص ضریح پاک امام حسین علیہ السلام سے متعلق درپیش مسائل، عزاداروں کو درکار سہولیات پر سنجیدہ گفتگو کی گئی۔
ایم این اے میر اعجاز حسین خان جکرانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مذہبی و عوامی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں گے اور اپنی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ وفد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی موجودگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون سے مسائل کے حل میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی۔ آخر میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم این اے میر اعجاز حسین خان جکرانی، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اس طرح کی ملاقاتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلع جیکب آباد علامہ مقصود علی ڈومکی ڈومکی نے
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
اسلام آباد، منیلا (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے آسیان ریجنل فورم کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے 33 ویں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر کثیرالجہتی تعاون ناگزیر ہے۔ جموں و کشمیر کے تنازعے کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا، جبکہ عالمی برادری کو حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے، جبکہ افغانستان میں امن سے علاقائی تجارت، روابط اور ترقی کو فروغ ملے گا۔ نائب وزیراعظم نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک چین پالیسی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلیٰ سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلپائن میں مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ وزرائے خارجہ نے امریکہ ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور دیا، اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ برائے خارجہ سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونٹسن پیٹرز سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور کھیل کے شعبے میں تعاون پراتفاق کیا۔ ملاقات میں خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے بعد کرغزستان روانہ ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس 23 اور 24 جولائی کو ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔؎