—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان نیوی کے کموڈور محمد یاسر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان باضابطہ طور پر سنبھال لی، کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور محمد یاسر نے ذمے داری رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے وصول کی، کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی قیادت سنبھالنا پاکستان نیوی کے عالمی بحری سلامتی میں مؤثر کردار کی عکاس ہے۔

کمانڈر سی ٹی ایف 150 کموڈور محمد یاسر نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے بحری سلامتی کے قیام کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا اور غیر قانونی بحری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔

کموڈور محمد یاسر نے کہا کہ ٹیم خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے اہم بحری مواصلاتی راستوں کے تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے پاکستان نیوی کے عزم کو بھی دہرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، سی ٹی ایف کا مشن بحرِ ہند، بحیرۂ عرب، خلیجِ عمان میں اسلحے و منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی روک تھام اور نیٹ ورک کو ناکام بنانا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی نیول فورسز کے زیرِ کمان پاکستان نیوی کے جہازوں کی انسدادِ منشیات کارروائیاں پاکستان نیوی کے پختہ عزم کی عکاس ہیں، یہ کارروائیاں باہمی بحری تعاون کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان نیوی کی وابستگی کا عملی ثبوت ہیں۔

کمان کی تبدیلی کی اس تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی، تقریب میں کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس، کمانڈر رائل بحرینی نیول فورسز، سی ایم ایف کے تحت کام کرنے والی دیگر بحری افواج کے نمائندے بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کموڈور محمد یاسر نے پاکستان نیوی کے فورسز کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار