راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نیوی  کے کموڈور محمد یاسر نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان باضابطہ طور پر سنبھال لی، کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈکوارٹرز بحرین میں  ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور محمد یاسر نے ذمے داری رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے وصول کی، کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی قیادت سنبھالنا پاکستان نیوی کے عالمی بحری سلامتی میں مؤثر کردار کی عکاس ہے۔

کمانڈر سی ٹی ایف 150 کموڈور محمد یاسر نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔

لاہور ، گٹر میں ماں بیٹی کے گرنے کا واقعہ  ,  منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم ہی معطل 

انہوں نے بحری سلامتی کے قیام کے لیے مکمل عزم کا اظہار کیا اور غیر قانونی بحری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔

کموڈور محمد یاسر نے کہا کہ ٹیم خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے اہم بحری مواصلاتی راستوں کے تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے پاکستان نیوی کے عزم کو بھی دہرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، سی ٹی ایف کا مشن بحرِ ہند، بحیرۂ عرب، خلیجِ عمان میں اسلحے و منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی روک تھام اور نیٹ ورک کو ناکام بنانا ہے۔

سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رائل سعودی نیول فورسز کے زیرِ کمان پاکستان نیوی کے جہازوں کی انسدادِ منشیات کارروائیاں پاکستان نیوی کے پختہ عزم کی عکاس ہیں، یہ کارروائیاں باہمی بحری تعاون کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان نیوی کی وابستگی کا عملی ثبوت ہیں۔

کمان کی تبدیلی کی اس تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی، تقریب میں کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورس، کمانڈر رائل بحرینی نیول فورسز، سی ایم ایف کے تحت کام کرنے والی دیگر بحری افواج کے نمائندے بھی موجود تھے۔

لاہور؛سیوریج لائن میں گرنے والی 10ماہ کی بچی کی لاش مل گئی 

 
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں اہلکار کی اندھا دھند فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک، تیسرے کی حالت نازک
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ