ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام، رنویر سنگھ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ہندو مذہبی جذبات اور کرناٹک کے ساحلی علاقے کے چوونڈی دیوا روایات کو ٹھیس پہنچانے جیسے الزامات کے تحت معروف بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے خلاف بنگلور (کرناٹک) کے ایک پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سٹار کے خلاف شکایت پرشانت میتھل نامی بنگلور کے وکیل نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ رنویر سنگھ نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں گوا میں فلم کے دیوا سین کی نقل کرتے ہوئے نا صرف اس روایت کی توہین کی بلکہ چاونڈی دیوا کو خوفناک عورت کہا تھا۔شکایت میں کہا گیا کہ یہ کردار کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں ایک مقدس دیوتا کے طور پر انتہائی احترام کا حامل ہے اور اسے اس طرح پیش کرنا مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور سماجی نفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔یہ معاملہ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ہے اور اس کی سماعت 8 اپریل کو ہوگی، گزشتہ ماہ بھی اس نوعیت کی ایک شکایت درج کی جاچکی ہے، جس کے بعد رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر معافی نامہ بھی جاری کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رنویر سنگھ
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔