بابر اعظم پسندیدہ کرکٹر، چانس بنا تو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہوں گا: اونر حیدرآباد فرنچائز
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے کوچنگ کی ذمہ داری آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی کو سونپ دی۔ حیدرآباد ٹیم کے اونر فواد سرور نے امریکا سے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ کریگ وائٹ اور گرانٹ بریڈ برن سسٹنٹ کوچز ہوں گے جبکہ کوچ کی ذمہ داری جیسن گیسپی کو دی گئی ہے۔ فواد سرور کے مطابق غیر ملکی کوچز کی تقرری سے کھلاڑیوں کو خاصہ فائدہ ہوگا، قیادت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا قیادت میں پاکستانی یا غیر ملکی کسی کا کوئی حق نہیں کہ نام بڑا یا سینئر پلیئر ہے تو اسے ہی ذمہ داری ملے گی، ہمارا اپنا ایک طریقہ کار ہے جس پر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ ٹیم اونر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اگر چانس بنا تو ہم انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہیں گے، فی الحال کسی اور کھلاڑی کے بارے میں نہیں سوچا، جب پتہ چلے گا کہ کس ٹیم نے کسے برقرار رکھا ہے تب ہی کوئی فیصلہ کرسکیں گے۔ فواد سرور نے مزید کہا ہے کہ ڈائریکٹ سائنگ کے لیے میرے ذہن میں کئی نام ہیں لیکن ان کھلاڑیوں کی مصروفیات بھی دیکھنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کوچز اور مینجمنٹ اس پر کام کر رہے ہیں، مختلف اچھے کھلاڑیوں سے رابطے کیے گئے ہیں، البتہ ابھی میں کسی کا نام نہیں بتا سکتا کیونکہ بات چیت جاری ہے۔ فواد سرورکا کہنا تھا کہ اگر پی ایس ایل کی ٹیم 2 ارب روپے میں بھی ملتی تو ضرور خریدتا، ٹیمیں فروخت کرنے سے قبل پی سی بی نے اچھے روڈ شوز کیے، ان کیلئے مومینٹم بھی بنا، البتہ ہم نے اس سے پہلے سے ٹیم خریدنے کا سوچ لیا تھا، ہم نے بڈنگ سے پہلے اپنا ہوم ورک کیا ہوا تھا، اپنی ورکنگ کے حساب سے ہمیں اندازہ تھا کہ بڈ کہاں تک جا سکتی تھی۔ ٹیم اور لوگو سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم کا مکمل نام اور لوگو کا سوچا ہوا ہے بس لانچنگ کیلئے درست موقع کا انتظار کر رہے ہیں، امریکا میں میچز کا پی سی بی کا کبھی ارادہ ہوا تو ہرممکن تعاون کریں گے۔ پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی تاریخوں میں تصادم کے حوالے سے فواد سرور نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری دلچسپی پی ایس ایل میں ہے، اس دوران کوئی اور ایونٹ ہو رہا ہو تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہم جس کام میں شامل ہوں گے اسے بہت اچھے انداز میں کریں گے، یہاں کافی اچھا ٹیلٹ ہے، ان میں سے جو پلیئرز طریقہ کار پر پورا اترے ہماری پوری کوشش ہو گی کہ انہیں پی ایس ایل کی اپنی ٹیم میں بھی شامل کریں۔ فواد سرور نے بتایا کہ ہم نے امریکا میں زبردست نیوٹریشنسٹ اور ٹرینرز رکھے ہوئے ہیں، ہم ٹیکنالوجی کا بھی اچھا استعمال کرتے ہیں، پی ایس ایل میں بھی آپ فرق دیکھیں گے، میں نے یہ سنا ہے کہ بات ہوئی ہے اتنے برس سے کوئی کھلاڑی ٹیم کے ساتھ تھا اب جانا پڑے گا، کھیلوں میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئں، جب کوئی نئی ٹیم آئے تو نئے طریقے سے آغاز کرنا پڑتا ہے۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طورپر میں پی سی بی کے فیصلے سے خوش ہوں لیکن اچھا یہی ہوتا کہ کوئی ریٹینشن نہیں کی جاتی اور زیرو سے آغاز ہوتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فواد سرور نے پی ایس ایل اپنی ٹیم نے کہا
پڑھیں:
’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنی زندگی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ معروف گلوکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی علاقے عیسیٰ خیل میں اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے اور وہ آخرت کی تیاری کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھتے ہیں۔ ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، موسیقی اور ذاتی خیالات پر کھل کر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے۔ میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، مکمل بن چکی ہے۔ اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا ورنہ بعد میں خود ہی دیکھ لیں گے۔ ہمارا اپنا خاندانی قبرستان بھی ہے، جہاں میں نے اپنے لیے ایک قبر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس کے ساتھ چند جگہیں اور بھی ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں میں نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ میری اہلیہ کے لیے ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مذاق کر رہا ہوں حقیقت میں صرف اپنی قبر محفوظ کروائی ہے۔ اللہ ہم سب پر رحم فرمائے۔
گلوکار نے قبر کے بارے میں بتایا کہ یہ خیال اس وقت آیا جب میں نے ایک فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروائی۔ پھر سوچا کہ میرے لیے بھی ایک جگہ ہونی چاہیے۔ میں اپنے کئی قریبی دوستوں، عزیزوں، خاندان کے افراد اور اپنی والدہ کو کھو چکا ہوں، اسی لیے موت کا خیال ہمیشہ ذہن میں رہتا ہے۔ میری صرف یہی دعا ہے کہ اللہ مجھے پُرسکون موت عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کس کے لکھے گانے گا کر مشہور ہوئے؟
عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔ ایک صارف نے لکھا قبر پہلے سے بنوانا درست نہیں البتہ کفن کی تیاری کی جا سکتی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا صرف قبر تیار کر لینا کافی نہیں، اصل تیاری آخرت کی ہونی چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا ایمان مضبوط ہے، ہم تو قبر کا ذکر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا قبر بنانے کے بجائے اگر اولڈ ایج ہوم بنا دیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عطااللہ عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی عیسیٰ خیلوی قبر قبر گلوکار ویڈیو وائرل