Express News:
2026-07-24@03:51:41 GMT

موہن جو دڑو میں کھدائی کے دوران اہم ترین دریافت

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

سندھ کے قدیم مقام موہن جو دڑو پر کھدائی کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

محکمہ نوادرات و آرکیالوجی سندھ کے مطابق ماہرین نے موہن جو دڑو میں کھدائی کے دوران شہر کی حفاظت کیلئے بنائی گئی دیوار (فصیل) دریافت کرلی ہے۔

مرکزی شہر کے گرد کچی اینٹوں سے بنی فصیل دریافت کی گئی ہے، موہن جو دڑو پر پاک امریکا مشترکہ آثار قدیمہ مشن کے تحت کھدائی کا کام جاری ہے۔

امریکی پروفیسر جوناتھن مرک کینویئر اور علی لاشاری کی نگرانی میں ٹیم کھدائی کا کام کررہی ہے۔ 1950 اور 51 میں برطانوی ماہر آثار قدیمہ سر مارٹر وہیلر نے اپنی تحقیق میں اسے کچی اینٹوں کی بنیاد قرار دیا تھا۔

نئی کھدائی اور زمینی تہوں کے شواہد سے ماہرین نے اسے شہر کی فصیل قرار دیا ہے، ماہرین کے مطابق یہ فصیل غالباً تجارت کو منظم کرنے، آمد و رفت کو کنٹرول کرنے اور شہر کے انتظامی اور منصوبہ بندی کے نظام کیلئے بنائی گئی تھی۔

صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو اس اہم دریافت پر مبارکباد دی گئی۔ یہ دریافت سندھ کے تاریخی ورثے کی عالمی اہمیت کو مزید اجاگر کرتی ہے۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ اس دریافت سے تحقیقی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔پاک–امریکہ مشترکہ آثارِ قدیمہ مشن کی یہ کامیابی بین الاقوامی تعاون کی بہترین مثال ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موہن جو دڑو

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک