کولمبیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے مشرقی پہاڑی علاقوں میں وینزویلا کی سرحد کے نزدیک ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 15 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ 1900 تھا، طیارہ کولمبیا کے شہر کوکوٹا سے روانہ ہو کر اوکانا جا رہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ رابطہ اچانک منقطع ہو گیا، یہ پرواز بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بج کر پانچ منٹ پر اوکانا میں لینڈ کرنے والی تھی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے سے لینڈنگ سے تقریباً گیارہ منٹ پہلے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر طیارے کے مکمل تباہ ہونے اور عملے سمیت تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 13 مسافر اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے، جن میں کولمبیا کانگریس کے ایک رکن بھی شامل تھے۔ امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو نکالنے کے عمل کو مکمل کیا جبکہ علاقے میں شدید پہاڑی اور مشکل حالات کے باعث ریسکیو آپریشن کافی حد تک پیچیدہ رہا۔

ابتدائی تحقیقات میں خراب موسمی حالات کو حادثے کی سب سے ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ واقعے کی جامع اور تفصیلی تحقیقات جاری ہیں اور حتمی رپورٹ پیش ہونے کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات منظرِ عام پر آئیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے مطابق ہو گیا

پڑھیں:

کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک

— فائل فوٹو

مردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔

پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

کراچی: پولیس مقابلے کے دوران بدنامِ زمانہ اسٹریٹ کرمنل ہلاک

ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی

پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق  کراچی سے ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ