سانحہ گل پلازا کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ پرہونے سانحہ گل پلازا کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرائی جائیں گی۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ رہے ہیں، خط میں درخواست کی جائے گی سانحہ کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کرائی جائے، کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،گل پلازہ کے شہدا کو امدادی چیکس کی ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں، عدالتی کمیشن کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں کیا گیا، ہم کسی سیاسی جماعت کو نہیں عوام کو جوابدہ ہیں۔یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتیں سانحہ پر سیاست کر رہی ہیں، ہم ایسے واقعات پر سیاست نہیں کر رہے، چندجماعتیں کر رہی ہیں،سندھ حکومت کسی پریشر میں نہیں جو کام ہمیں کرنا ہے وہ کر رہے ہیں، ہمیں جب لگا ہم نے جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھ دیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت عمارت میں 2500 سے 2 ہزار لوگ تھے، گل پلازہ کا دو مرتبہ سیفٹی آڈٹ ہوچکا تھا مگر عملدرآمد نہیں ہوا، محکمہ سول ڈیفنس نےگل پلازہ کے 2023 سےکئی دورے کیے اور دو نوٹس دیےگئے، سانحے میں 80 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، آگ بجھانے کے عمل کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا، شہید فائر فائٹر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جان کا نذرانہ دیا۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو ایک چھت کے نیچے لایا جا رہا ہے، گل پلازہ میں فائر فائٹنگ سسٹم اور دیگر اقدامات نہیں تھے، جب انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا تو ان کی بھی ذمہ داری تھی، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور ریسکیو کے اداروں کو ایک کمانڈ میں دینےکے لیے بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔