الخدمت فاؤنڈیشن نے اب تک 10 ارب روپے کی امداد غزہ پہنچا دی گئی، ایئر مارشل (ر) ارشد ملک
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ائیر مارشل (ر) ارشد ملک کا کہنا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں تک اب تک 10 ارب روپے مالیت کا 60 لاکھ کلوگرام سے زائد امدادی سامان 10 پہنچادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے ’ری بلڈ غزہ‘ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، 15 ارب روپے کا ابتدائی بجٹ مختص
جمعرات کو اینکر پرسنز اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ملک نے بتایا کہ غزہ کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار ٹن امدادی سامان 32 چارٹرڈ فلائٹس اور 4 بحری جہازوں کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا غزہ امدادی آپریشن گزشتہ 27 ماہ سے مسلسل جاری ہے۔
غزہ میں صورتحال انتہائی تشویشناکارشد ملک کے مطابق غزہ میں حالیہ بارشوں اور شدید سردی کے باعث انسانی صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے جس کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران پاکستان سے چارٹرڈ فلائٹس کے ذریعے غزہ کے لیے امدادی سامان بھجوایا جائے گا۔
خوراک، خیمے اور فوری امدادنائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے بتایا کہ غزہ کے بہن بھائیوں کے لیے خوراک اور خیمے روانہ کیے جا رہے ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں 20 ہزار افراد کے لیے اشیائے خورونوش اور ٹینٹس بھجوانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم
اس کے ساتھ ساتھ غزہ کے متاثرین کو نقد رقوم بھی فراہم کی گئی ہیں۔
غزہ میں 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلانارشد ملک نے کہا کہ غزہ میں 15 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے تحت مختلف منصوبے شروع کیے جائیں گے جن میں اسپتال، یونیورسٹی اور مسجد کی تعمیر شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں اسکولوں اور گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی نصب کر چکی ہے۔
فلسطینی طلبہ اور مہاجرین کے لیے اقداماتانہوں نے بتایا کہ اس وقت 400 سے زائد فلسطینی طلبہ پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔
مزید پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے ’ری بلڈ غزہ‘ پراجیکٹ کا آغاز کردیا، 15 ارب روپے کا ابتدائی بجٹ مختص
ارشد ملک کے مطابق غزہ اور مصر میں موجود فلسطینی مہاجرین کے لیے بھی متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔
پاکستانی عوام کی فراخدلانہ امدادنائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ پاکستانی عوام نے غزہ کے لیے دل کھول کر امداد دی جس کے نتیجے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے سینکڑوں ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان غزہ پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے بڑے پروگرام کا آغاز
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی کامیابی سے جاری ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی تقریب میں معروف اینکر پرسنز اور سینیئر صحافیوں نے شرکت کی جن میں ابصار عالم (سما نیوز)، فہد حسین (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایکسپریس میڈیا)، طاہر خان (این این آئی)، افضل بٹ (صدر پی ایف یو جے)، عمار مسعود (چیف ایڈیٹر وی نیوز)، عامر الیاس رانا (ایکسپریس نیوز)، آصف بشیر چوہدری (جیو نیوز)، شکیل قرار (ایم نیوز)، وسیم عباسی (عرب نیوز)، اعزاز سید (جیو نیوز)، خرم شہزاد ڈائریکٹر نیوز وی نیوز)، محمد اشتیاق (انڈیپینڈنٹ اردو)، عادل اعوان (جیو نیوز)، جاوید نور (نیو نیوز)، احتشام الحق (ہم نیوز)، ڈاکٹر فرقان راؤ (سی پیک نیوز)، خرم شہزاد (وی نیوز)، محمد عاصم خان (کیپیٹل نیوز)، شیراز احمد (365 نیوز) اور لقمان شاہ (وی نیوز) شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ائیر مارشل (ر) ارشد ملک الخدمت کی غزہ کے لیے امداد.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان الخدمت کی غزہ کے لیے امداد الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان الخدمت فاؤنڈیشن نے نے بتایا کہ غزہ کے لیے انہوں نے ارب روپے ارشد ملک کہ غزہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔