بانی سے ملاقات نہ کروانے پر سلمان اکرم راجا اور سہیل آفریدی کا اڈیالہ جیل والی سڑک پر دھرنا دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
محمد اویس: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے اور اب تک کسی کی ملاقات نہیں کروائی گئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل والی سڑک پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ سلمان اکرم راجا کی جانب سے دھرنے کا اعلان کئے جانے کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ وہ ساری رات یہاں بیٹھیں گے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی اڈیالہ جیل والی سڑک پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاوربورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا
سلیمان اکرم راجا نے بتایا کہ ہمیں رات ساری بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے۔ سہیل آفریدی بھی دھرنے میں شریک رہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل اکرم راجا
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔