وزیراعلی سندھ نے سانحہ گل پلازہ پرجوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ پر جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔ اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ رہے ہیں، خط میں درخواست کی جائے گی سانحہ کی تحقیقات حاضر سروس جج سے کرائی جائے، کسی سیاسی جماعت کے دبا میں نہیں آئیں گے،گل پلازہ کے شہدا کو امدادی چیکس کی ادائیگیاں شروع کر دی گئی ہیں، عدالتی کمیشن کا فیصلہ کسی سیاسی جماعت کے دبا میں نہیں کیا گیا، ہم کسی سیاسی جماعت کو نہیں عوام کو جوابدہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چند سیاسی جماعتیں سانحہ پر سیاست کر رہی ہیں، ہم ایسے واقعات پر سیاست نہیں کر رہے، چندجماعتیں کر رہی ہیں،سندھ حکومت کسی پریشر میں نہیں جو کام ہمیں کرنا ہے وہ کر رہے ہیں، ہمیں جب لگا ہم نے جوڈیشل انکوائری کے لیے لکھ دیا۔ سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ واقعہ کے بعد سندھ کابینہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی کو کمشنر کراچی کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی کی رپورٹ پرفیصلہ کرنا تھا،کمشنر کراچی کی بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے، یہ بہت تفصیلی رپورٹ ہے اس میں تمام لوگوں کے انٹرویو موجود ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جب یہ واقعہ ہوا تھا اس وقت عمارت میں 2500 سے 2 ہزار لوگ تھے، گل پلازہ کا دو مرتبہ سیفٹی آڈٹ ہوچکا تھا مگر عملدرآمد نہیں ہوا، محکمہ سول ڈیفنس نیگل پلازہ کے 2023 سیکئی دورے کیے اور دو نوٹس دییگئے، سانحے میں 80 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، آگ بجھانے کے عمل کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا، شہید فائر فائٹر کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جان کا نذرانہ دیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو ایک چھت کے نیچے لایا جا رہا ہے، گل پلازہ میں فائر فائٹنگ سسٹم اور دیگر اقدامات نہیں تھے، جب انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا تو ان کی بھی ذمہ داری تھی، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور ریسکیو کے اداروں کو ایک کمانڈ میں دینیکے لیے بھی فیصلہ کیا جا رہا ہے،کمیٹی نے بلڈنگ کیاجازت نامہ اور لیز میں سنگین غلطیوں کا انکشاف کیا ہے، ان بے ضابطگیوں پر محکمہ اینٹی کرپشن کو کارروائی کا کہا گیا ہے، عمارت کی تعمیر بلڈنگ پلان کے خلاف پائی گئی ہے، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے دییگئے اجازت ناموں کا جائزہ لیا جائیگا، محکمہ اینٹی کرپشن کو کہا گیا ہیکہ اس سلسلے میں کوتاہیوں کی تحقیقات کرے، واقعے میں کسی بھی اعلی حکام کی غفلت سامنے آئی تو کارروائی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں زیادہ تبادلے کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزیر اعظم کاروباری مشکلات سرمایہ کاروں کو بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور کر رہی ہیں: سردار طاہر محمود پی آئی اے نجکاری، حکومت اور عارف حبیب کنسروشیم میں دستاویزات کا تبادلہ یو پی یونین پاکستان کا اہم اتحادی،تعلقات میں بہتری کیلئے پر عزم ہیں،وزیر اعظم برطانوی وزیراعظم کی صدر شی سے ملاقات، چین عالمی سطح پر اہم کھلاڑی قرار اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال انٹرنیشنل اداروں میں بھارتی شہری سیکیورٹی خطرہ بن گئے؟ عالمی رپورٹ میں تشویشناک انکشافات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ کو خط لکھ گل پلازہ لکھ دیا کے لیے

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف