حزب اللہ کے بعد النجبا تحریک کا ایران کی مدد کے لیے پورے عراق میں رضاکار بھرتی کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق عراقی النجبا تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ناظم السعیدی نے ملک کے تمام صوبوں میں رضاکاروں کے لیے ایک کال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی مفاد یا پیشکش جو واشنگٹن کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بار بار دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہمسایہ ملک عراق کی النجبا تحریک نے ایران کی مدد کے لیے رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عراق میں حزب اللہ کے بعد النجبا تحریک بھی ایران کی مدد کے لیے پورے عراق میں رضاکار بھرتی کے مراکز کھول رہی ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق عراقی النجبا تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ناظم السعیدی نے ملک کے تمام صوبوں میں رضاکاروں کے لیے ایک کال شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی مفاد یا پیشکش جو واشنگٹن کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بار بار دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے، یہ عمرو بن عیار جیسی چال ہے۔
النجبا تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ آج کے دشمن نے عراقیوں کو ایک خطرناک مخمصے میں ڈال دیا ہے، یا تو ہتھیار ڈال دیں، جس کے نتیجے میں ملک کی تقسیم، عراقی قومی فیصلہ سازی کی کمزوری اور انحطاط، اور ملک کو زبردستی صہیونی منصوبے کے تحت لایا جائے گا، یا پھر اپنے ملک کے مستقبل کے آپشن پر ڈٹے رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کوئی بھی مفاد جو امریکی حکومت سے ہم آہنگ ہو وہ محض عمرو ابن العاص کی طرح کا مکروہ فریب ہے، تاریخ گواہ ہے کہ امریکی مینڈیٹ کبھی بھی ملکوں کی خوشحالی یا ترقی کا منصوبہ نہیں تھا، بلکہ قوموں کو غلام بنانے، ان کی دولت لوٹنے اور انہیں ان کی مرضی سے محروم کرنے کا ایک منظم منصوبہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شیعہ اکائی کا اتحاد مداخلت کے خلاف ضروری ہے، کیونکہ دشمن اور اس کے پیروکار عراق کو اس کے تمام جہتوں میں نگلنے اور اس کی شناخت، خود مختاری اور قومی فیصلے کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ہمارے بھائی مجاہدین، کتائب حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی طرف سے مدد کے لیے پکارے جانے کے جواب میں اور اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق (درحقیقت، اللہ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف آرا ہیں اور ایک مضبوط دیوار کی طرح متحد ہو کر لڑتے ہیں)، ہم عراق بھر میں رضاکاروں کے لیے کال شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں، یہ کارروائی پورے عراق میں ہمارے تمام صوبے کے دفتروں کے ذریعے اسلام اور مظلوموں کی مدد کے جاری ہے۔
ناظم السعیدی نے یہ بھی خبردار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استکباری دشمن کی کسی بھی جارحیت یا ہمارے مذہبی لیڈروں اور ہمارے رہبر امام علی حسینی خامنہ ای کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جس کا دشمن کو کبھی تصور بھی نہیں نہیں ہوا ہو گا، دشمن کی سازشیں اس کیخلاف پلٹ جائیں گی، اس کی حرص اس کے لیے پوری طرح سے بدل جائے گی اور خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی موجودگی ان کی تباہی کا سبب بنے گی۔
اس سلسلے میں النجبا تحریک کے رہنما اکرم الکعبی نے بھی دھمکی دی ہے کہ ایران پر امریکہ اور صیہونی حکومت کے کسی بھی حملے کا مطلب یہ ہوگا کہ پورا مغربی ایشیائی خطہ امریکی افواج، اڈوں اور مفادات کے خلاف بھڑک اٹھے گا۔ اس سے قبل عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابو حسین الحمیدوی نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف اعلان جنگ کوئی کھیل نہیں ہو گا، اور دشمن دردناک موت کا مزہ چکھیں گے اور خطے میں ان کا کوئی نشان نہیں بچے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شروع کرنے کا اعلان النجبا تحریک مدد کے لیے کی مدد کے حزب اللہ کے خلاف
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔