چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی صدارت میں جسٹس کمیٹی برائے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد میں جیل اصلاحات، امن و امان، عدالتی امور اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ماڈل جیل اسلام آباد کی تعمیر اور پیشرفت

اجلاس میں اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ماڈل جیل کے منصوبے سے متعلق امور اور پیش رفت پر غور کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ چیف کمشنر آئی سی ٹی کے مطابق منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 30 جون 2026 مقرر ہے جبکہ جیل کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ماڈل جیل کی تکمیل میں مزید کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے اور اسے مقررہ تاریخ تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ جیل عملے کی تعیناتی اور دیگر انتظامی امور بھی ساتھ ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ یکم جولائی 2026 سے قیدیوں کی منتقلی کا عمل شروع کیا جا سکے۔

چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ سیکریٹری وزارت داخلہ، سیکریٹری خزانہ سے رابطہ کر کے تعمیراتی اور مالی مسائل حل کریں جبکہ آئندہ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ کو بھی طلب کیا جائے گا۔

نیشنل پرزن ریفارم ایکشن پلان پر غور

اجلاس میں نیشنل پریزن ریفارم ایکشن پلان کے تحت جیل اصلاحات ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اور مجموعی ایکشن پلان پر بھی غور کیا گیا، جسے جیل نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم فریم ورک قرار دیا گیا۔

جرائم میں اضافے پر تشویش، مؤثر تفتیش کی ہدایت

چیف جسٹس نے آئی سی ٹی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر چوری، ٹریفک حادثات اور زیادتی کے مقدمات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زیادتی کے مقدمات میں فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ لازمی حاصل کی جائے تاکہ اصل مجرم سزا سے بچ نہ سکے۔

چیف جسٹس نے زور دیا کہ جرائم کی مکمل اور شفاف تفتیش کی جائے اور تفتیشی افسران کی تربیت کا بندوبست کیا جائے تاکہ تمام ممکنہ شواہد بروقت اکٹھے کیے جا سکیں۔

مقدمات کے جلد فیصلے کی ہدایت

چیف جسٹس نے ضلع عدلیہ کے جج صاحبان کو ہدایت کی کہ مقدمات جلد نمٹائے جائیں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت اور مؤثر ازالہ ممکن ہو۔

امن و امان اور سیف سٹی نگرانی نظام

اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور ڈیجیٹل/سیف سٹی نگرانی نظام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بتایا گیا کہ اسلام آباد کے تقریباً 35 فیصد حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی نگرانی موجود ہے، جن میں ریڈ زون، اہم شاہراہیں اور حساس مقامات شامل ہیں۔

تازہ رپورٹ کے مطابق 19,692 افراد اور 15,779 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 17 چوری شدہ گاڑیاں برآمد ہوئیں جبکہ 15 اشتہاری ملزمان کی نشاندہی کی گئی۔

نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے منسلک کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پولیس کو اسلام آباد کے دیگر علاقوں، بالخصوص ریڈ زون میں مؤثر انداز میں تعینات کیا جائے۔

عدالتی عمارتوں اور ججوں کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس، فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اور معزز جج صاحبان کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ آئی سی ٹی پولیس اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جائے اور اس کا مسلسل جائزہ اور نگرانی یقینی بنائی جائے۔

خودکش حملہ آور کی گرفتاری پر پولیس کی تعریف

چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کی حکمت عملی کو سراہا، جس کے باعث جوڈیشل کمپلیکس جی-11 میں خودکش حملہ آور کو داخل ہونے سے روک لیا گیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جوڈیشل کمپلیکس میں مزید ایمرجنسی اخراجی راستے تعمیر کیے جائیں اور ہنگامی الارم سسٹم نصب کیا جائے، جبکہ اخراجی راستوں کو بھی الارم سسٹم سے منسلک کیا جائے۔

محکمہ استغاثہ کی کارکردگی کا جائزہ

اجلاس میں آئی سی ٹی کے محکمہ استغاثہ کی کارکردگی اور چالان جمع کروانے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ چالان مناسب جانچ پڑتال کے بعد اور بروقت جمع کروائے جائیں۔

وفاقی پراسیکیوٹر جنرل نے محکمہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر چیف جسٹس نے متعلقہ وزارت کو ہدایت دی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ جسٹس کمیٹی برائے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اجلاس میں آئی سی ٹی کیا جائے لیا گیا

پڑھیں:

دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات