data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو:روس کے چیچن علاقے کے سربراہ رمضان قادریوف نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو یہ جنگ جاری رکھنی چاہیے اور اسے اس کے  منطقی انجام  تک پہنچایا جانا ضروری ہے، وہ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے حق میں نہیں اور ان کے نزدیک جنگ روکنے کا وقت نہیں آیا۔

رمضان قادریوف نے کریملن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  میرا خیال ہے کہ جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے، میں مذاکرات کے خلاف ہوں۔

قادریوف کے اس بیان کو روس کے سخت گیر حلقوں کے مؤقف کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے جو یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں کسی قسم کی نرمی یا سمجھوتے کے حق میں نہیں ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان قادریوف خود کو صدر پیوٹن کا  فُٹ سولجر  قرار دیتے ہیں اور وہ طویل عرصے سے روسی قیادت کے مضبوط اور وفادار حامی سمجھے جاتے ہیں۔ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد قادریوف نے نہ صرف روسی کارروائیوں کی بھرپور حمایت کی بلکہ چیچن فورسز کی تعیناتی کو بھی روسی فوج کے لیے ایک اہم کمک قرار دیا۔

جنگ روکنے یا جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے اختیار میں ہے۔ کریملن کی جانب سے جاری مؤقف کے مطابق روس یوکرین میں اپنے اہداف کو ترجیحاً سفارتی ذرائع سے حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اگر سفارتکاری ناکام ہو جائے تو روس کے پاس فوجی آپشن موجود ہے اور اسے استعمال کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کر رہے تھے، جس میں علاقائی اور عالمی امور سمیت یوکرین جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیے جانے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رمضان قادریوف یوکرین جنگ

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف