مذاکرات کیخلاف ہوں، روس کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنی چاہیے: رمضان قادریوف
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
مذاکرات کیخلاف ہوں، روس کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنی چاہیے: رمضان قادریوف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2026 سب نیوز
ماسکو(آئی پی ایس )روس کے چیچن علاقے کے سربراہ رمضان قادریوف نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے خلاف ہیں اور روس کو جنگ جاری رکھنی چاہیے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رمضان قادریوف نے کریملن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔۔۔ میں مذاکرات کے خلاف ہوں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کر رہے تھے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق خود کو صدر پیوٹن کا فٹ سولجر کہنے والے قادریوف روس کے نمایاں حامیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے اس بیان سے سخت گیر حلقوں کی اس رائے کی عکاسی ہوتی ہے کہ روس چار سال سے جاری جنگ میں برتری حاصل کر رہا ہے اور اسے جاری رکھنا چاہیے۔تاہم جنگ روکنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ مکمل طور پر صدر پیوٹن کے اختیار میں ہے۔ کریملن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں اپنے اہداف کو سفارتکاری کے ذریعے حاصل کرنے کو ترجیح دیتا ہے لیکن اگر یہ ممکن نہ ہوا تو فوجی ذرائع سے انہیں حاصل کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی آئی اے نجکاری، حکومت اور عارف حبیب کنسروشیم میں دستاویزات کا تبادلہ پی آئی اے نجکاری، حکومت اور عارف حبیب کنسروشیم میں دستاویزات کا تبادلہ یو پی یونین پاکستان کا اہم اتحادی،تعلقات میں بہتری کیلئے پر عزم ہیں،وزیر اعظم برطانوی وزیراعظم کی صدر شی سے ملاقات، چین عالمی سطح پر اہم کھلاڑی قرار اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال انٹرنیشنل اداروں میں بھارتی شہری سیکیورٹی خطرہ بن گئے؟ عالمی رپورٹ میں تشویشناک انکشافات پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا سیاست سے علیحدگی کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔