لاہور حادثہ ایک جرم ہے، میرا سر شرمندگی سے جھکادیا: وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تاکہ نااہلی چھپی رہ سکے، مریم نواز - فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور کے دل میں معصوم جانوں کا نقصان محض حادثہ نہیں، ایک جرم ہے۔ اس حادثے نے میرا سر شرمندگی سے جھکادیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا تاکہ نااہلی چھپی رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے افسر جو ایک کھلے مین ہول کی حفاظت بھی نہیں کرسکتے، انہیں عہدہ رکھنے کا حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گی جب تک انصاف نہیں دیا جاتا، جب تک دو بیٹیوں کے خون کا حساب نہیں لیا جاتا، ہر ذمہ دار افسر کو سزا نہیں دی جاتی تب تک چپ نہیں بیٹھوں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انھیں لاہور میں، مین ہول کے واقعے پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ واقعے کی جگہ پر تعمیراتی کام جاری تھا، ماں اور بیٹی لاہور میں اپنے رشتہ داروں کے گھر میں رہتے تھے، ریسکیو حکام نے کارروائی بروقت شروع کر دی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میری بار بار دی گئی ہدایات کے باوجود قیمتی جانیں فرائض سے غفلت کے باعث ضائع ہوگئیں۔ جو چیز اور بھی تکلیف دہ ہے وہ سچائی کو دبانے کی کوشش ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ واضح رہے غافل اور بےایمان افسران کا وقت ختم ہوگیا ہے، میں اس خاندان کےلیے ڈھال بنوں گی جسے انصاف کے بجائے ہراساں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر جان کی قدر کی جائے گی، چاہے ملوث افسر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ مریم نواز کیا گیا
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔